تازہ ترینخبریںپاکستان

کوہلی کی تین سال بعد سنچری پر انوشکا شرما کا ردِ عمل

گزشتہ روز بھارت افغان میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے  بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 3 سال بعد سنچری بناڈالی۔

جہاں اس سنچری نے کرکٹ شائقین اور کوہلی کے مداحوں کو خوشی دی وہیں کرکٹر کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کر ڈالا۔

انوشکا شرما نے ویرات کی سنچری کے بعد خوشی مناتے ہوئے تصویریں اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور لکھا کہ کسی بھی طرح  کسی بھی ذریعے سے ہمیشہ کے لیے آپ کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022ء میں افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے سنچری مکمل کرنے کے لیے 53 گیندوں پر 11 چوکوں اور چار بلند و بالا چھکوں کا سہارا لیا۔

اس سے قبل ویرات کوہلی نے آخری مرتبہ 23 نومبر 2019ء کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button