تازہ ترینخبریںسیلاب

انتونیو گوتریس کی وزیرِ اعظم شہبازشریف سے ملاقات

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

انتونیو گوتریس کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد کے موقع پر وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے اُن کا استقبال کیا۔اس موقع پر یو این کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

پاکستان آنے سے قبل نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button