تازہ ترینخبریںپاکستان

سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ، میہڑ، جوہی اور دادو کو بدستور خطرہ لاحق

سندھ میں سیلاب کے باعث میہڑ، جوہی اور دادو خطرے میں ہے ، منچھرجھیل کاسیلابی پانی بھان سیدآبادکی طرف بڑھنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ کے باعث میہڑ،جوہی اوردادو کو بدستورخطرہ لاحق ہے

ایم این وی ڈرین میں ستین شاخ کے قریب شگاف پڑگیا ہے اور پانی شہرکی جانب بڑھنے لگا۔

علاقہ مکین شگاف پُر کرنے میں مصروف ہیں ، ایم این اے رفیق جمالی،ایم پی اےپیرمجیب الحق بھی موقع پرموجود ہے۔

سیہون سے منچھرجھیل کا سیلابی پانی بھان سیدآبادکی طرف بڑھنے لگا ہے، نہر پیر شاخ کے پشتوں کو ہیوی مشینری سے مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ جامشورو نے بھان سعید آباد ، ٹلٹی کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ، بھان کے شہریوں میں خوف و ہراس ہے ، شہری اپنی مدد آپ کے تحت منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button