تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

فیصلہ کُن مرحلہ ہے، جب تک زندگی ہے ان کا مقابلہ کروں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک فیصلہ کُن مرحلے پر ہے، جب تک زندگی ہے ان کا مقابلہ کروں گا۔

چشتیاں میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو بڑے بڑے چور تھے وہ سب آج ہم پر مسلط ہیں، ہم کیا کوئی بھیڑ بکریاں ہیں جو یہ کہیں گے ہم مانتے رہیں گے، لوٹوں نے ضمیر فروخت کر کے ایک منتخب حکومت گرائی لیکن اب لوگوں میں جو شعور آج دیکھ رہا ہوں وہ پہلے کبھی نہیں دیکھا

عمران خان نے کہا: ’اب ان کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے عمران خان کو نااہل کیا جائے اور الیکشن جیت کر دوبارہ مسلط ہو جائیں، لیکن میری مقابلے کی تربیت ہے میں ان کا مقابلہ کر کے دکھاؤں گا‘۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت میں تیل خرید رہا ہے، موجودہ حکومت روس سے کم قیمت پر تیل کیوں نہیں خرید رہی؟

انہوں نے کہا کہ آج تاریخی مہنگائی ہے جو ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور تیل کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، معاشی گروتھ 6 فیصد پر تھی جس کو 4 ماہ میں گرا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button