تازہ ترینخبریںسیلاب

فصل کی قیمت دو، خواتین کو لے جاؤ، بااثر زمیندار کی سیلاب متاثرین کو دھکمی

صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین قدرتی آفات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ زمینی خداوں سے بھی نبرد آزما ہیں۔

سندھ میں سیلاب کیا آیا، نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کی زندگیاں پتوں کی طرح جھڑنے لگی، کسی کو بھوک نے موت کی وادی میں پہنچایا تو کوئی سیلابی ریلے میں بہہ کر اپنی جان گنوا بیٹھا

ان تمام مشکلات کو جھیلنے کے بعد سیلاب متاثرین کو زمینی خداؤں کے قہر کا بھی سامنا ہے، اسی طرح کا ایک واقعہ جیکب آباد میں پیش آیا جہاں با اثرزمیندار نے بزگرکی دو خواتین کو نجی جیل میں قید کرلیا۔

بااثرزمیندار نے خواتین کے عزیز واقارب کو دھکمی دی کہ بارشوں سےتباہ ہونیوالی فصل کی قیمت ادا کرو اور خواتین کو لےجاؤ

متاثرہ افراد نے بتایا کہ بارشوں سےفصلیں تباہ ہوئیں، قیمت کہاں سےاداکریں؟، تھانے شکایت لیکرگئےتو پولیس نےمدعی کےساتھی کوحوالات میں بند کردیا۔

نظیر کھوسو نامی شخص نے بتایا کہ خواتین زمیندار کی قید میں ہیں اور ہمارے بچےتڑپ رہے ہیں، حکام بالانوٹس لیکر ہماری خواتین کو با اثرزمیندار کی نجی جیل سےرہا کروائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button