تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

اگر گورنر راج لگایا تو آپ وفاق کو مشکلات میں ڈالیں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر گورنر راج لگایا تو آپ وفاق کو مشکلات میں ڈالیں گے۔

 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے رینجرز تعیناتی کی حد تک صوبے سے مشاورت کا کہا۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہم سب پُرامن رہیں گے۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تو لانگ مارچ رہے گا

 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی قیادت نے اپنے مطالبات کو اپوزیشن قائدین کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ہم نے اپنے مطالبات اپوزیشن قائدین کو بتائے اب ان سے مذاکرات ہوں گے۔

 

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں لیکن بغیر کسی شرط کے ہوگی، کسی شرط کی تلوار لٹکا کر ایسے مذاکرت نہیں ہو سکتے۔

جواب دیں

Back to top button