تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا اسلام آباد پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5دن میں میٹرو چلانےکا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5دن میں میٹرو چلانےکا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے میٹرو بس چلانے کیلئے انتظامات مکمل کرنےکی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محکمے میٹرو سروس 5 روز میں چلانے کے انتظامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے سی ڈی اے، وزارت داخلہ اور این ایچ اےکو میٹرو چلانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

واضح رہے کہ میٹرو پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک ن لیگ نے گزشتہ دور حکومت میں شروع کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button