
چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا ہےکہ پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 560 ملین لوگ ویڈیوز دیکھتے ہیں اور دنیا میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان سرفہرست ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ہیں، 15 کروڑپاکستانی ٹک ٹاک پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، اس وقت 96 ملین پاکستانی یوٹیوب استعمال کر رہے ہیں، پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 560 ملین لوگ ویڈیوز دیکھتے ہیں جب کہ دنیا میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان سرفہرست ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں واٹس ایپ کے 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ہیں، پاکستانی واٹس ایپ پر روزانہ ایک ارب کالزکرتے ہیں اور واٹس ایپ سے روزانہ12 ارب پیغام ارسال ہوتے ہیں۔







