تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کی تردید کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت سے متعلق گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے محمد عامر کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ برطانوی شہری کی حیثیت سے آئی پی ایل میں شرکت کرسکتے ہیں۔

اب کرکٹر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں خود ان خبروں کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر رواں سال مئی میں برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہری بن گئے ہیں

جواب دیں

Back to top button