
نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ ریجن میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔
نیپالی حکام کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ ریجن میں دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک غیر ملکی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
میکسیکو حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹا نجی طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔







