تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بلوچستان کے 31 اضلاع میں آج سے پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی 7 روزہ مہم آج سے شروع ہو گئی۔

 

ایمرجینسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق انسدادِ پولیو مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

 

ای او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہم کے لیے 8 ہزار 888 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں نومبر 2024ء کے بعد پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے

جواب دیں

Back to top button