
امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ پر ایران پر جوہری حملہ کرسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ٹکرکارلسن نے کہا کہ اسرائیلی الیکشن کے نتائج پر پریشان نیتن یاہو کو مشکلات سے بچنے کےلیے پھر ٹرمپ اور جنگ کی ضرورت ہے، اسرائیلی وزیراعظم ایران پر حملے کےلیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر ہر ممکن دباو ڈال رہے ہیں۔
ٹکر کارلسن کے مطابق ایران میں پہاڑ کے اندر موجود سرنگوں تک پہنچنے کے لیے امریکی روایتی ہتھیار مؤثر نہیں، اس لیے جوہری حملے کا آپشن زیرِ غور ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر جوہری حملہ کرسکتی ہے۔







