
پی ایف ایف شی لیگ اور شی لیگ جونیئرز کے آغاز کا اعلان
لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے 10 اکتوبر سے شی لیگ اور شی لیگ جونیئرز کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ ان لیگز کا مقصد لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو فٹ بال میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار، مسابقتی تجربہ حاصل کرنے اور پاکستان کی قومی ٹیموں کی نمائندگی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
دونوں لیگز پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے فارمیٹ میں کھیلی جائیں گی، جس سے کھلاڑیوں کو گیند کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے، تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور مسابقتی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ اس اقدام کے ذریعے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی نشاندہی اور ترقی میں بھی مدد ملے گی، بالخصوص 2027 میں شیڈول فیفا انڈر 15 گرلز ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول جیسے بین الاقوامی یوتھ مقابلوں کے لیے۔
SHE سے مراد Sports, Hope and Empowerment کھیل، امید اور بااختیار بنانا ہے۔ یہی اصول اس اقدام کی بنیاد ہیں، جس کا مقصد فٹ بال کے ذریعے لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے لیے مواقع کو وسعت دینا ہے۔







