تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور اس مشکل وقت میں سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں ریاض اور ابہا ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی شہریوں کی اموات اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کو فوری طور پر سعودی عرب پر حملے بند کرنے چاہئیں۔

 

 

شہباز شریف نے سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی افواج نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کو روک کر بے گناہ شہریوں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم رکھتا ہے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو اپنے عوام، شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کا مکمل جائز حق حاصل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے

جواب دیں

Back to top button