تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے؟َ

 

صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے لیڈروں کا دوسرا گروپ بھی جاچکا، میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ آخر ملک کو کون چلا رہا ہے؟

 

قبل ازیں میری لینڈ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم تیل کی ترسیل اس سطح پر کر رہے ہیں جو کہ جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر ہے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی وزیر کہہ رہا ہے کہ ہماری کوئی معیشت نہیں ہے اور ہمارے پاس تیل بھی نہیں۔

 

دوسری جانب ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایرانی مسلح افواج جنگ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں اور افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں

جواب دیں

Back to top button