
امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے ساتھ موجود دیگر افراد کے لگژری اشیاء کی خریداری کرنے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکا ایرانی حکام کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں قیام کے دوران لگژری اشیاء کی خریداری کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے نیویارک کے علاقے میں موجود ریٹیلرز کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ ان پابندیوں سے آگاہ رہیں اور ممنوعہ خریداری میں ایرانی وفد کی معاونت نہ کریں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اہم حکام کو آئندہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے دینے کی منظوری دے دی ہے، تاہم ایرانی وفد پر سفری اور خریداری سے متعلق پابندیاں عائد کی گئی ہیں







