تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر مشہور امریکی ریپر کو ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے نکال دیا گیا

مشہور امریکی ریپر میکل مور کو کانسرٹ کے دوران فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر برطانوی گلوگار ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے نکال دیا گیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق میکل مور نے بتایا کہ نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں 4 ستمبر کو ہونے والے ایک کانسرٹ کے دوران فلسطین کی حمایت اور ‘فلسطین کو آزاد کرو’ کے نعروں کے بعد انہیں پاپ اسٹار ایڈ شیرن (Ed Sheeran) کے امریکی دورے سے نکال دیا گیا ہے۔

میکل مور نے انسٹاگرام پر لکھا کہ گزشتہ ہفتے ان کے اور شیرن کے درمیان ‘کچھ مشکل بات چیت’ ہوئی تھی

اس حوالے سے میسینا ٹورنگ گروپ نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ میکل مور باقی کانسرٹس میں پرفارم نہیں کریں گے تاہم ایڈ شیرن نے وضاحت کی ہے کہ یہ ان کا فیصلہ نہیں ہے۔

جواب دیں

Back to top button