تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

دھرنے اور احتجاجی جلسے جاری رہیں گے: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دھرنے اور احتجاجی جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم اور جماعتِ اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں عنایت اللّٰہ، فراست علی، ضیاء الدین، نصر اللّٰہ رندھاوا اور نوید علی شامل ہوں گے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کتنی سنجیدگی اور کتنے وقت میں مسئلہ حل کرتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button