
روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل 27 اکتوبر کو گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو جائیں گے۔
کاظم جلالی کے مطابق دورے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان مشاورت آئندہ ہفتے روسی دارالحکومت میں جاری رہے گی، جس میں دونوں ممالک کے صدور مسعود پزشکیان اور ولادیمیر پوتن بھی شریک ہوں گے۔
گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کا آٹھواں سربراہی اجلاس منگل کو ماسکو میں منعقد ہونا طے ہے







