
سرگودھا میں تیسری شادی کرنے پر شوہر دوسری بیوی کے ہاتھوں قتل ہو گیا، قتل کرنے کے بعد خاتون نے بھی خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ مومن میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول نے ایک ہفتے قبل تیسری شادی کی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقتول کی دوسری بیوی نے سوئے ہوئے شوہر کے سر پر چار پائی کا پایا مار کر اسے قتل کیا۔







