
ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا اقتصادی مہم کو ایرانی عوام کے خلاف بے رحم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی معاشی اقدامات ریاستی دہشت گردی، غیر قانونی اور قابلِ مذمت ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں لاکھوں شہریوں کی صحت اور روزگار کو سنگین خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے اقتصادی اقدامات بین الاقوامی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہیں۔
ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری امریکی پالیسیوں پر قانون کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ممالک امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں۔
ایران کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے فوجی و اقتصادی حملے کے خلاف تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے







