
ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
شاہی محل نے بادشاہ کے انتقال کی تصدیق کر دی جس کے بعد ناروے کا قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔
بادشاہ ہیرالڈ پنجم 17 اگست سے اوسلو کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے
انہوں نے 1991ء میں ناروے کا تخت سنبھالا اور 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک ملک کے سربراہِ مملکت رہے۔
بادشاہ ہیرالڈ پنجم ناروے کے عوام میں اپنی نسبتاً سادہ، عوام دوست اور اصلاح پسند شخصیت کے باعث خاصی مقبولیت رکھتے تھے







