
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے پوری کوشش کی کہ خطے کے مسلمان ممالک میں تقسیم پیدا کریں لیکن مسلمانوں میں تقسیم کی اس سازش کو فیلڈ مارشل کی قیادت میں ناکام بنایا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا امن دشمن عناصر مسلم ممالک میں نفرت پیدا کرنے میں ناکام رہے، بھارت سے جنگ میں پوری قوم متحد تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ترکیے اور سعودی عرب وہ ساتھی ہیں جنہوں نے اچھے برے ہر وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا سیرت کانفرنس کی پاکیزہ روایت زندہ رکھنے پر علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج کا عظیم اجتماع اس بات کی یاد دہانی ہےکہ ہم ایک ملت ہیں







