تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

حکومت نے ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا

پٹرولیم ڈویژن نے 20 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست کے لیے ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹرنئی قیمت 363 روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب اوگرا ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی 1 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی، ڈیزل پر لیوی 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رہے مٹی کے تیل پر بھی لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے

جواب دیں

Back to top button