تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز، قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز، قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ایرانی وفد نے ملاقات کی

ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا

ایرانی وفد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تربیتی سہولیات کا بھی جائزہ لیا

پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون پر اہم بات چیت

پاکستان اور ایران کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ایرانی کرکٹ ٹیموں کو کوچنگ معاونت فراہم کرنے کے امور پر گفتگو

پاکستانی کوچز کی جانب سے ایران کی جونیئر اور سینئر ٹیموں کو کوچنگ تجربہ اور مہارت فراہم کرنے پر اتفاق

پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کوچنگ علم اور تجربات کے تبادلے پر گفتگو

پاکستان اور ایران کے درمیان کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی میں تعاون پر تبادلہ خیال

ایرانی کرکٹ کے لیے کھیلوں اور کرکٹ کے سازوسامان کی فراہمی میں معاونت کے امور پر گفتگو

پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان جونیئر اور سینئر کرکٹرز کی ضروریات کی نشاندہی پر تبادلہ خیال

پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کا کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق

جواب دیں

Back to top button