
پولیس تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اس فیصلے سے خواتین کو بلاجھجھک اپنی شکایات بیان کرنے میں آسانی ہوگی، لیڈیز پولیس سائل خواتین کی مدد اور قانونی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اب خواتین کو رات میں بھی پولیس سے رابطے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، گھریلو تشدد، ہراسانی اور خواتین سے متعلق دیگر شکایات پر فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا۔
فیصل کامران کا کہنا تھا کہ تھانوں میں خواتین پولیس کی موجودگی خواتین کو محفوظ بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے







