
شام میں خفیہ مقام پر موجود نیوکلیئر مواد جلد ہٹائے جانے کا امکان ہے، امریکی اور اسرائیلی حکام کے شام سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( IAEA ) نیوکلیئر مواد اپنے قبضے میں لے گی۔
شام کے خفیہ مقام ’’سائٹ 99‘‘ پر موجود نیوکلیئر مواد اسرائیل اور امریکا کے لیے تشویش کا باعث رہا۔
بشارا لاسد حکومت نے خفیہ نیوکلیئر پروگرام کے تحت الکِبار ری ایکٹر قائم کیا تھا، بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد آئی اے ای اے کو شام کے نیوکلئیر مقامات تک رسائی حاصل ہوئی۔
اسرائیل نے 2007 میں شام کے خفیہ الکِبار جوہری ری ایکٹر پر بمباری کی تھی۔
شام میں خفیہ نیوکلیئر مواد کے معاملے پر اسرائیل، امریکا اور شام کے درمیان کئی ماہ تک خفیہ سفارتی رابطے جاری رہے۔
بالآخر ٹرمپ انتظامیہ، شام اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت ہوگئی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شام سے نیوکلیئر مواد نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سائٹ 99 پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی۔
اسرائیل کو سائٹ 99 پر موجود نیوکلیئر مواد کے حوالے سے شدید تحفظات تھے۔
امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل سے سائٹ 99 کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی۔
اسرائیلی دھمکی کے بعد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( IAEA ) کو معاملے میں شامل کیا گیا۔
اسرائیلی حکام کو خدشہ تھا کہ ترکی بھی شام کو سائٹ 99 سے نیوکلیئر مواد حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے







