تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

فوجی تقرریاں جنگی تجربے کی عکاس ہیں: عراقچی، قالیباف

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمانی اسپیکر و اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ فوجی تقرریاں مقرر کیے گئے کمانڈروں کے جنگی تجربے کی عکاس ہیں۔

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے 6 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرری پر دونوں نے ردِعمل دیا ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان 6 کمانڈروں نے حالیہ مسلط کردہ دونوں جنگوں کے دوران اپنی تجربے کاری کا مظاہرہ کیا ہے

سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق باقر قالیباف نے کہا ہے کہ احمد واحدی نے حالیہ 40 روزہ جنگ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کی قیادت کی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس فورس کو سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی رہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھنا چاہیے

جواب دیں

Back to top button