
بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے میں پنچایت نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو قصور وار قرار دے کر سرِعام تذلیل کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ خاتون جو کہ 3 بچوں کی ماں بھی ہے، اسے 2 اور 4 جون کے درمیان پڑوسی نے مبینہ طور پر 2 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ میں بتایا گیان ہے کہ جب یہ معاملہ پنچایت تک پہنچا تو انصاف فراہم کرنے کے بجائے الٹا اسے ہی قصوروار قرار دے کر تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمے میں خاتون نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنسی زیادتی اور پھر پنچایت میں تذلیل اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں ہوئی جو کہ گاؤں سے دور مزدوری کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبودھ کمار اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا






