
پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کراچی کے رہائشی میر رضا علی خان کی موت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا جبکہ نوجوان کے والد نے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میر رضا علی کے والد حسین رضا کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا جبکہ اس کی موت کو خودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیٹے کے چہرے، جسم اور ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کو جلایا گیا، اسے پیچھے سے گولی ماری گئی
حسین رضا نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ صرف گولی لگنے کی کیوں آئی ہے؟ میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا کیوں نہیں بتایا گیا؟
میر رضا علی کے والد کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کو بیٹا لاپتہ ہوا، 29 جولائی کو لاش ملی تو 24 گھنٹے تک وہ کہاں تھا؟ 28 جولائی کو گھر سے جاتے ہوئے میر رضا کی بہن سے بات ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا ہے کہ میر رضا خوش تھا اور گاڑی میں گانے لگائے






