تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

"جہان پاکستان ڈیجیٹل” کے نام سے غیر مجاز سوشل میڈیا سرگرمیوں سے متعلق اہم وضاحت

لاہور: جہان پاکستان ڈیجیٹل کی انتظامیہ عوام، قارئین اور متعلقہ اداروں کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہے کہ سوشل میڈیا پر بعض غیر مجاز اکاؤنٹس اور چینلز "JP Digital” / "جہان پاکستان ڈیجیٹل” کے نام، شناخت اور ویب سائٹ کے روابط (Links) استعمال کرتے ہوئے ایسا مواد شائع کر رہے ہیں جس کا جہان پاکستان ڈیجیٹل کی ادارتی پالیسی، انتظامیہ یا نیوز روم سے کوئی تعلق نہیں۔
اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ مذکورہ غیر مجاز سرگرمیوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ادارے نے تمام متعلقہ شواہد محفوظ کر لیے ہیں اور معاملے پر اپنی سطح پر ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
مزید برآں، اس معاملے کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے علم میں بھی لایا جا رہا ہے تاکہ ادارے کے نام، ساکھ اور شناخت کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کی جا سکے۔
جہان پاکستان ڈیجیٹل اپنے قارئین سے گزارش کرتا ہے کہ وہ صرف ہمارے آفیشل ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ہونے والی خبروں اور معلومات کو مستند تصور کریں اور کسی بھی غیر مجاز اکاؤنٹ یا چینل سے منسوب مواد پر اعتماد نہ کریں۔
ادارہ ذمہ دارانہ صحافت، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور پیشہ ورانہ اخلاقیات پر کاربند ہے اور عوام کے اعتماد کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button