تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایرانی پاسداران نے آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکروں کو روک لیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری ہے، ایران امریکی کارروائیوں کے جواب میں جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی پاسداران نے اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے جبکہ آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکروں کو بھی نشانہ بنا کر روک دیا۔

دوسری جانب امریکی فوج نے اردن پر داغے گئے میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے

ادھر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی اپنی ملاقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے، جبکہ دیگر متعدد مقاصد بھی دونوں ممالک کے درمیان مشترک ہیں

جواب دیں

Back to top button