
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جس طرح کی زبان استعمال کی اس پر افسوس ہے، پیپلزپارٹی کو کھلے دل سے ہار تسلیم کرنی چاہیے تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیرانتخابات کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں عوام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں عوام نے آپ کےحق میں فیصلہ دیا، ہم نے قبول کیا تھا، جی بی میں آپ جیت گئے تو الیکشن ٹھیک تھے، آزاد کمشیر میں آپ ہار گئے تو الیکشن غلط تھا؟ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی آزاد کشمیر کے حالات خراب ہوئے۔
مریم نواز نے کہا سندھ واحد صوبہ ہے جہاں 17 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، بلاول سندھ حکومت کی کارکردگی نہ بتاسکے، نہ ہی روڈ میپ دے سکے۔ آپ کے پاس آزاد کشمیر کے عوام کو اپنی کارگردگی دکھانے کے لیےکچھ نہیں ہے، 17 سال سے آپ کی سندھ میں حکومت ہے، آپ کے پاس بتانے کے لیے ایک پروجیکٹ تک نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا آپ ایک مرتبہ یہ نہِیں کہہ سکے کہ آپ آزاد کشمیر کو سندھ جیسا یا کراچی جیسا بنائیں گے، کارگردگی دکھانے کے لیے آپ کے پاس کچھ ہے نہیں اور آپ اب دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کشمیر میں لوگ صحت کی سہولیات مانگ رہے ہیں، کارکردگی پر غور کریں، خود احتسابی کریں، سندھ ضرور ترقی کرے گا، جمہوریت کے فروغ کے لیے عوام کا فیصلہ کھلے دل سے تسلیم کریں، سندھ میں صفائی، امن وامان اور سڑکوں کا نظام بہتر کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا آپ تھوڑے غور کریں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ لوگوں نے آپ کو ووٹ کیوں نہیں دیے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے جلسے خالی تھے، عوام نے شرyکت نہیں کی







