تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

پیوٹن بھی ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کے معترف، جدید ہتھیاروں سے لیس چھوٹی کشتیوں کو مؤثر قرار دیدیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چھوٹی تیز رفتار کشتیوں پر مشتمل ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کشتیاں جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی بدولت جنگی کارروائیوں میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

روسی سرکاری خبر رساں ادارے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کے افسران سے ملاقات کے دوران پیوٹن نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’دیکھیں کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع والے علاقے میں کیا ہو رہا ہے۔ ایران نے اپنے ماسکیٹو فلیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جنگی کارروائیوں کو کافی مؤثر بنایا ہے‘

پیوٹن نے کہ ’یہ نئی ٹیکنالوجیز کا معاملہ ہے۔ ہمارے پاس بھی ایسے چھوٹے جہاز ہیں، ان کا وزن کم ہوتا ہے لیکن ان پر جدید ترین ہتھیار نصب ہوتے ہیں‘۔

اسپوتنک کے مطابق ایران کے اس ماسکیٹو فلیٹ میں تقریباً 20 غدیر کلاس چھوٹی آبدوزیں اور کئی ہزار تیز رفتار حملہ آور کشتیاں شامل ہیں

جواب دیں

Back to top button