
بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے داناسر میں بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ ہیش آیا ۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے







