
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وارفارمولا مرتب کرنےکے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو فوری منتقل کیاجائے، اس سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنےکے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے
علی پرویز ملک نے کہا کہ فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو سمجھ سکیں گے، نیا فارمولا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے ساتھ بنایا جائے گا۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی سلامتی کے فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے، ریاستی مفادات کے تحفظ اور توانائی سلامتی کے لیے متعدد نئے اقدامات پر کام جاری ہے







