
ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل اسدی کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف جاری کشیدگی سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق سینئر ایرانی اہلکار نے امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا ہے کہ بارہا کہہ چکے ہیں ہم نے ابھی اپنی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، ہمارے پاس بہت سے آپشن ہیں جو وقت پڑنے پر استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، سرینڈر کرنا آپشن نہیں ہے، تنازع ناگزیر ہے۔
بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے لیے تیار ہیں ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں، اگر جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتا ہے تو ہمیں پریشانی نہیں ہے۔







