
کراچی سے گرفتار کوکین کوئین انمول پنکی سے رابطے پر سی ٹی ڈی کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کا انمول عرف پنکی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار پنکی سے رابطے پر حراست میں لے لیے گئے ہیں، اے ایس آئی کفیل، سپاہی علی قریشی کی پوسٹنگ سول لائنز میں ہے۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست دونوں اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل انمول پنکی کے کسٹمر کی بنائی گئی خفیہ ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انکشاف ہوا کہ پنکی کا نیٹ ورک غیر قانونی طور پر معروف آن لائن شاپنگ برانڈ کا نام اور بیگز بھی منشیات کی ترسیل میں استعمال کر رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ گینگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچنے کے لیے معروف آن لائن شاپنگ برانڈز کے نام، ان کے آفیشل بیگز اور جعلی فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کا سہارا لے رہا تھا







