تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امارات سمیت خطے کے کسی ملک کے ساتھ ہماری کوئی دشمنی نہیں: اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے کسی ملک کے ساتھ ہماری کوئی دشمنی نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے بتایا کہ پاکستانی ثالثی کے ذریعے بات چیت کا عمل جاری ہے، حالیہ ایرانی تجویز پر ایران اور امریکا دونوں اپنے کمنٹس دے چکے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی مطالبات میں ایرانی منجمد فنڈز جاری کرنا اور پابندیاں اٹھانا شامل ہیں

اسماعیل بقائی نے کہا کہ دشمن کو جواب دینا بخوبی جانتے ہیں، امریکا جان چکا ہے کہ وہ دھمکیوں اور اقتصادی دباؤ سے ایران کو اپنےحقوق کے حصول سے نہیں روک سکتا۔ اس مرحلے پر ہماری توجہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی اور عمانی تکنیکی ٹیموں نے گزشتہ ہفتے عمان میں ملاقات کی، دونوں ٹیموں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمد و رفت کے طریقہ کار پر بات چیت کی

جواب دیں

Back to top button