
قومی اعزاز: محسن نواز تمغہِ امتیاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی شوٹر
باکس
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے مایہ ناز ایف-کلاس لانگ رینج شوٹر محسن نواز نے تمغہِ امتیاز حاصل کر کے ملک کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا باب روشن کر دیا ہے۔ وہ یہ باوقار اعزاز حاصل کرنے والے شوٹنگ اسپورٹس کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔اسلام آباد میں منعقدہ صدارتی اعزازات کی تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے محسن نواز کو لانگ رینج شوٹنگ میں ان کی غیر معمولی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر اس تمغے سے نوازا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد محسن نواز نے اسے پوری شوٹنگ کمیونٹی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا اور اپنی کامیابی والدین، کوچز اور حامیوں کے نام کی۔







