تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایٹمی اثاثہ جارحیت کے بجائے ملک کے دفاع کیلئے ہے: وزیرِِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کو ایک ذمے دار ایٹمی قوت کے طور پر جانتی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کی عظیم کامیابی کو ملی جذبے اور جوش و خروش سے منایا گیا، اس سے متعلق ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں پوری قوم یک جان اور دو قالب تھی، افواجِ پاکستان نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھی معرکۂ حق کی شاندار تقریب ہوئی اور اب 28 مئی کی آمد آمد ہے، اس دن پاکستان ایٹمی قوت بنا تھا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ قومی بیانیہ ہے کہ ایٹمی اثاثہ جارحیت کے بجائے ملک کے دفاع کے لیے ہے، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں حکومتوں، سیاستدانوں اور انجنیئرز کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے ایٹمی پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے تمام ہیروز کو دل سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی طاقت کے بعد پاکستان کو اب معاشی طاقت بنانا ہے اور ہم نے ہر صورت چیلنجز کو عبور کرنا ہے، معاشی بہتری کے لیے 2 سال میں ٹیم کے طور پر بے پناہ کاوشیں کیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہے، عارضی جنگ بندی کے باوجود دیگر ممالک کی طرح ہماری معیشت بھی متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، فورسز کے جوان اور عام شہری دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیےقربانیاں دے رہے ہیں، قوم کے بہادر سپوت لیاقت شہید کو ستارۂ شجاعت دلوایا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت موجودہ حالات کا مقابلہ کر رہی ہے، شہداء کے خون سے دھرتی کی آبیاری ہو رہی ہے

جواب دیں

Back to top button