تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

چینی وزیرِ خارجہ بھارت میں برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی شیڈولنگ وجوہات کے باعث نئی دہلی میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے چین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت میں چینی سفیر برکس اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔

آج اور کل ہونے والا یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کے دوران ہی ہو رہا ہے، چینی وزیرِ خارجہ صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران بیجنگ میں موجود رہیں گے

بھارتی تجزیہ کار اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ چین اس اجلاس میں کسی اور اعلیٰ عہدیدار کو بھیجنے کے بجائے نئی دہلی میں اپنے سفیر سے ہی کام چلائے گا۔

برکس اجلاس مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور برکس گروپ کے اندر اختلافات کے پس منظر میں ہو رہا ہے، جس کے باعث شکوک پیدا ہو گئے ہیں کہ آیا اجلاس مشترکہ اعلامیہ جاری کر پائے گا یا نہیں

جواب دیں

Back to top button