تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان نے ایرانی طیاروں کی موجودگی کی امریکی ٹی وی کی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نے ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کی رپورٹ مسترد کر دی۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ گمراہ کُن اور سنسنی خیز قرار دے کر مسترد کر دی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے قیاس آرائی پر مبنی بیانیے کا مقصد علاقائی استحکام اور امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی دور کے دوران ایران اور امریکا سے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تھے، تاکہ مذاکراتی عمل سے منسلک سفارتی عملے، سیکیورٹی کی ٹیموں اور انتظامی عملے کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق کچھ ہوائی جہاز اور امدادی اہلکار پاکستان میں عارضی طور پر مصروفیت کے بعد متوقع دوروں کی وجہ سے موجود رہے، اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی تک دوبارہ شروع نہیں ہوئے ہیں، تاہم اعلیٰ سطح کے سفارتی تبادلے جاری ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تناظر میں ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ اسلام آباد کو موجودہ لاجسٹک اور انتظامی انتظامات کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کھڑا ایرانی طیارہ جنگ بندی کی مدت کے دوران پہنچا جس کا کسی بھی فوجی ہنگامی صورتِ حال یا تحفظ کے انتظامات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کے برعکس دعوے قیاس آرائی، گمراہ کن اور حقائق سے مکمل طور پر متصادم ہیں، پاکستان نے ہمیشہ غیر جانبدار، تعمیری اور ذمے دار سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے

جواب دیں

Back to top button