تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں , ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، بات چیت سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے، وہ انہوں نے آپس میں کرنا ہے، ہم تو کہتے ہیں سیاست دان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے بہت گہرے اور برادارانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو سعودی عرب اور سعودی عرب کو پاکستان کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے، محافظین حرمین شریفین کا اعزاز ہر پاکستانی کے لیے اہم ہے ، حرمین شریفین کی حفاظت سعودی عرب کی قومی سلامتی سے جڑی ہے، سعودی عرب کو تھریٹ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا سادہ سا مطالبہ ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے ، افغان طالبان رجیم بطور ریاست برتاؤ نہیں کررہی۔

 

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ان کے حلیے آپ کو اسلامی نظر آئیں گے لیکن ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی جنگیں، بیانیے کی جنگیں لمبی ہوتی ہیں یہ وقت لیتی ہیں

جواب دیں

Back to top button