تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مولانا فضل الرحمان کا شیخ ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شیخ ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اختلاف رائے پر کسی مسلمان کا قتل جہالت ہے۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے شیخ ادریس کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شیخ ادریس کی جدائی امت مسلمہ کیلئے صدمہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ اپنی قدرت سے ظالموں سے شیخ ادریس کا انتقام لے گا۔ شیخ ادریس امن کی تلاش میں بےامنی کا شکار ہوگئے، ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کراچی کے جلسہ میں دوں گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے پر کسی مسلمان کا قتل جہالت ہے، ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ پاکستان کے اندر اسلحہ اٹھانا جائز نہیں۔

خیال رہے کہ چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق اور سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

Back to top button