تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکہ اور ایران کی جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہو گا: اسرائیل

امریکہ اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اس تنازع میں شریک اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہو گا۔

اسرائیل کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف دو ہفتوں کے لیے حملوں کو معطل کرنے کے مشروط فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔

’اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے امریکی کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے کہ ایران اب امریکہ، اسرائیل، اس کے عرب پڑوسیوں اور دنیا کے لیے جوہری، میزائل اور دہشت گردی کا خطرہ نہ بن سکے۔‘

بیان میں کہا گیا یے کہ امریکہ نے اسرائیل کو بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران ان مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی

جواب دیں

Back to top button