
ترکی کے وزیرِ داخلہ مصطفیٰ چفتجی کا کہنا ہے کہ استنبول میں یاپی کریڈی پلازہ کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں نے مسلح تصادم کے بعد ایک حملہ آور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ترکی کے وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ’اس تصادم میں ہمارے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔‘
’یہ معلوم کرلیا گیا ہے کہ یہ افراد ازمیت سے استنبول ایک کرائے کی گاڑی میں پہنچے تھے اور ان میں سے ایک کا تعلق ایسی تنظیم سے ہے جو مذہب کا غلط استعمال کرتی ہے۔ ان میں دو بھائی بھی شامل تھے، جن میں سے ایک کا نشے کرنے کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔







