
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے بھی پیغام جاری کیا ہے۔
مہدی محمدی نے صدر ٹرمپ کو پیغام دیا ہے کہ ٹرمپ کے پاس ایران کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لیے 20 گھنٹے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ہتھیار نہ ڈالے تو ان کے اتحادیوں کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا جائے گا، ایران جنگ جیت چکا، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا چاہے تو ایران کو صرف ایک رات میں مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے اور یہ کارروائی منگل کی رات بھی ہو سکتی ہے
دوسری جانب امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کے لیے بل پیش کر رہی ہوں، جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے







