
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہر ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر سبسڈی کسانوں کو دی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ عالمی بحران کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سبسڈی کی شفاف فراہمی کے لیے ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہوں۔







