تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایرانی میڈیا چینل کا لاپتہ امریکی پائلٹ کو پکڑنے پر انعام کا اعلان

ایرانی میڈیا چینل نے لاپتہ امریکی پائلٹ کو پکڑنے پر انعام کا اعلان کر دیا۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایک ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہری دشمن کے پائلٹوں کو گرفتار کر کے پولیس یا فوجی حکام کے حوالے کریں گے تو انہیں انعام دیا جائے گا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایران میں 1 امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، یہ طیارہ ایف-15 ای جنگی جہاز تھا، جس میں 1 پائلٹ اور ویپنز سسٹمز افسر سوار ہوتا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق طیارے میں موجود 2 اہلکاروں میں سے 1 کو امریکی اسپیشل فورسز نے بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے، تاہم دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

 

ایرانی چینل پر نشر کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستوں نے آج پہلے نشانہ بننے والے امریکی لڑاکا پائلٹ کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے، کوہگیلوئیہ و بویراحمد صوبے کے معزز عوام سے گزارش ہے کہ اگر آپ دشمن پائلٹ کو زندہ گرفتار کر کے پولیس یا فوجی حکام کے حوالے کریں گے تو آپ کو قیمتی انعام اور بونس دیا جائے گا۔

 

کوہگیلوئیہ و بویراحمد ایک دیہی اور پہاڑی علاقہ ہے جو تقریباً 15 ہزار 500 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔

 

ایرانی حکام نے عوام کو پڑوسی صوبے چاہارمحال و بختیاری میں بھی تلاش کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

 

اسی دوران اسکرین پر چلنے والےٹکرز میں عوام کو ہدایت سے کہا گیا کہ اگر اس پائلٹ کو دیکھیں تو گولی مار دیں

جواب دیں

Back to top button